ویب ڈیسک: واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی،امریکی صدر کا صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان سے بھی بات ہوئی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ بھی اچھے انداز میں بات ہوئی، بھارت نے ابھی تک پیشکش قبول نہیں کی ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں کہ کوئی ثالثی کے لیے مداخلت کرے تو امریکا کرسکتا ہے، تاہم مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں
https://twitter.com/AdityaRajKaul/status/1157127602232004609?s=20
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں مدد کرسکتے ہیں جب کہ بھارت سے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے