لاہور:باٹا پور کے علاقے میں پلاٹ میں بکری داخل ہونے کے تنازعہ پر ملزمان نے تشدد کرکے 20 سالہ نوجوان کو قتل جبکہ باپ اور تایا کو زخمی کردیا
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
باٹا پور پولیس نے مقتول حسیب کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا مقدمے میں کاشف ، مشتاق ، بشیر اور حاجراں بی بی کو نامزد کیا گیا
پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم بشیر کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسہ جاری ہے