لاہور: تھانہ شمالی چھاونی انوسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قاتل بیوی کو گرفتار کرلیا
چند دن قبل علی مرتضی نامی شہری کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، مقتول کی بیوی مریم بی بی نے شوہر کے دوستوں پر قتل کا الزام عائد کیا تھا
انچارج انوسٹی گیشن شمالی چھاونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا لیا
بیس سالہ ملزمہ مریم بی بی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر شوہر کوکنپٹی پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا
ملزمہ مریم بی بی کے ۳ بچے ہیں، مریم بی بی کی ۱۳ سال کی عمر میں علی مرتضی سے شادی ہوئی تھی