ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارت کی ریاست شارجہ کی ایک خاتون نے حد سے زیادہ محبت دینے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ میرا شوہر انتہائی اطاعت گزار ہے، میرے لیے کھانے بناتے ہیں، بغیر کہے گھر کا ہر کام کرتے ہیں
خاتون نے مزید کہا کہ شوہر نہایت خدمت گزار ہیں کبھی کسی شکایت کا موقع نہی دیتا، میرے بغیر کچھ کہے ہر کام خود کرلیتے ہیں
خاتون نے کہا میں چاہتی ہوں کہ کبھی تو ایک دن کے لیے لڑائی جھگڑا کریں، کچھ تو بحث کریں، ہر کام خود کرلینے کی وجہ سے میری زندگی عذاب بن گئی ہے اسلیے میں ان کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی
مزیدپڑھیں: فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب شوہر نےعدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ انکی بیوی کو کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو، کبھی کسی چیز کی کمی نہ ہو، کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہ پہنچے جبکہ شادی کے موقع پر انکے دوستوں نے بیوی کے ساتھ سخت رویہ رکھنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتا
شوہر نے مزید بتایا کہ شادی کے کچھ عرصہ بعد اہلیہ نے ان کو زیادہ وزن کا طعنہ دیا تھا جس پر انہوں نے ورزش شروع کی تو چوٹ لگنے سے ٹانگ میں فریکچر ہوگیا
شوہر نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس کی بیوی کو طلاق کی درخواست واپس لینے کا کہا جائے، عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی سے معاملات حل کرنے کا حکم دے دیا