عید سے پہلے پنجاب کی اعلی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔
سیکریٹری اریگیشن سیف انجم کا تبادلہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی کا تبادلہ کرکے سیکریٹری اریگیشن تعینات کر دیا گیا
سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نبیل احمد اعوان کا تبادلہ کرکے سیکریٹری لائیو سٹاک تعینات کردیا گیا
ڈی جی نارکوٹکس مسعود الحق سے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا
سیکریٹری لائیو سٹاک زاہد حسین کا تبادلہ کرکے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا
زاہد حسین سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اضافی چارج بھی سمبھالیں گے
ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا، ایکس پاکستان لیو سے واپسی پر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا
ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ آسیہ گل کا تبادلہ کرکے ڈی سی سرگودھا تعینات کردیا گیا
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا