لاہور: سٹی ٹریفک پولیس بھی وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کریگی
لاہور شہر میں بروز جمعہ دوپہر 12 سے 12:15 تک تمام سنگل سرخ رکھیں جائیں گے
سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کشمیر موبائلزیشن مہم میں سٹی ٹریفک پولیس بھی بھرپور حصہ لے گی
ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھا جائے گا
دوپہر 12 بجے سے 12:05 تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا جائے گا
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کشمیر موبلائزیشن مہم کا مقصد کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، پاکستانی مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا