لاہور: آئس کا نشہ مزید گھروں کو اجاڑنے لگا، جوہرٹاون کا رہائشی حمزہ محسود دوستوں کے ساتھ پارٹی میں آئس کا نشہ کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوستوں نے زبردستی نشہ کروایا
طالب علم کے اہل خانہ نے دوستوں پر مقدمہ درج کروادیا جس کے متن کے مطابق حمزہ کو نشے کی زیادتی کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا
پولیس نے حمزہ کے دوستوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے