ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں چینی انجینئرز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعنیات اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار نے اپنی سرکاری بندوق سے خودکشی کرلی
تاحال خودکشی کی کوئی واضح وجوہات سامنے نہ آسکیں
حکام کی جانب سے خودکشی کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں
کانسٹیبل قمر شہزاد ضلع شیخوپورہ میں شرقپور کیمپ نمبر 1 پر تعینات تھا
اس سے قبل بھی لاہور میں دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کے واقعات سامنے آچکے ہیں