اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل، سیاسی، سفارتی، قانونی و دیگر پہلووں کا جائزہ لے گی
کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے