لاہور: ڈی جی ریسیکیو سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں عید الاضحی کے تین روز میں سڑکوں پر ساڑھے چار ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے
روڈ حادثات کے نتیجے میں 33 افراد جان سے گئے جبکہ 5610 افراد زخمی ہوئے
ڈی جی ریسکیو کے مطابق 80 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کو پیش آئے
تین دن میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات لاہور میں پیش آئے جن کی تعداد 915 رہی
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف 14 اگست کے روز 1692 حادثات پیش آئے جس میں 15 لوگ جان سے گئے جبکہ 2048 لوگ زخمی ہوئے
عید کے تین روز صوبے بھر میں 77 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے