جرمنی: (مہوش خان سے) جرمنی کے شہر بریمن میں پہلی دفعہ پاکستانی کمیونٹی نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے مظاہرے کا اہتمام کیا
مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ جرمن، ترکش، عرب اور دیگر قوموں کے افراد نے بھی شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا
یہ مظاہرہ بریمن شہر کے سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے سامنے کیا گیا، مظاہرے میں طلباء تنظیموں اور کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے خصوصی شرکت کی، مظاہرین نے اس موقع پر خصوصی بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے متعلق نعرے اور بھارتی بربریت سے متعلق مذمتی تحاریر لکھی گئی تھیں
مظاہرے کے بعد احتجاج سے متعلق اعلامیہ بھی تقسیم کیا گیا جو 4 مختلف زبانوں پر مشتمل تھا
اس موقع پر مظاہرین کی متوقع تعداد اور کسی ہنگامی صوت حال کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی