اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ میں چاہتاہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کیلیے جمعہ کے روز دن 12 بجے سے 12:30 تک آدھے گھنٹے کیلیے باہر نکلیں
عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بھجوائیں کہ پاکستانی قوم بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1167016774392528897?s=20
وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، انکے قتل ، مودی سرکاری کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیرقانوی قبضے کے خلاف کھڑی ہے
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1167016776678412288?s=20
وزیراعظم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔ ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے انکی پشت پر ہیں۔ چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کل آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں