اسلام آباد: سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی ہٹلر کے راستے پر چل نکلا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتاہے
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحددوں پر تناو بڑھنے کا امکان ہے
عمران خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش نے مودی کو انتہائی اقدام پر ابھارا، بھارت اب اپنا آخری کارڈ کھیل چکا ہے، ہمیں خطرہ ہے کہ مودی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتاہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کے اس اقدام سے مقبوضہ کشمیر سے سخت رد عمل آئیگا
ہمیں کشمیر سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنی ہے، یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہوگی، اس میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہوگا
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ کے واقعے کے بعد بھارت نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد پہلی دفعہ عالمی دنیا میں ہمارے موقف کو سنا گیا
بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے ہر ممکن زور لگا رہاہے
ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت کے تیور بتا رہے ہیں کہ سرحدوں پر صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے