اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اہل کشمیر سے یکجہتی کیلیے جس انداز سے آج لوگ نکلے مجھے اس پر فخر ہے
عمران خان کا کہنا ہے کہ آج عوام نے کشمیری بھائیوں کو پیغام دے دیا کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی منصوبہ ساز ظالم اور سفاک مودی سرکار کیخلاف برسرپیکار اہل کشمیر کیساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے دنیا کو بھارت پر ہندو بالادستی کے RSS اور BJP کے نظریے کے (نازی انداز میں) غلبے سے جنم لینے والے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اس سے محض خطے ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے
پاکستانی قوم نے دنیا کو بھارت پر ہندو بالادستی کے RSS اور BJP کے نظریے کے (نازی انداز میں) غلبے سے جنم لینے والے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اس سے محض خطے ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2019