ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر مقدمہ کیا جائیگا
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے اجلاس میں ہر پہلو پر غورکرنے کے بعد یہ اصولی فیصلہ لیاگیا ہے
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیرقانون سمیت بین الاقوامی قوانین کے ماہر بھی موجود تھے جن سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اسلیے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے یہ ایک مضبوط کیس ہے
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے متعلق وزارت قانون جلد دیگر تفصیلات جاری کردے گی