اسلام آاباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا
اعلامیے کے دیگر نکات کے مطابق پاکستان بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا لے گا جبکہ بھارتی سفیر کو واپس روانہ کیا جائیگا
بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پر بھی نظر ثانی کی ساتھ ساتھ تجارت سرگرمیاں بھی فوری معطل کی جائیں گی
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائیگا
14 اگست کو بہادر کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے طورپر منایا جائے گا جبکہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا
اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے مسلح افواج کو ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی
قومی سلامتی کمیٹی نے وزیراعظم کی جانب سے کشمیر ایشو پربنائی گئی خصوصی کمیٹی کو اہم امور بھی سونپ دیے ہیں
اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر شریک تھے