سرگودھا: ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹمومن کے علاقے سیال موڑ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نور دین نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا، بعد ازاں قاتل نے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق پٹھان گھرانے کے نور دین نامی شخص نے جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کردیا، مقتولین میں اکبر خان، قلم دین، جمال خان، دوران خان جبکہ خواتین میں شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی شامل ہیں
پولیس کے مطابق قاتل نے قتل کرنے کے بعد اسی بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں، جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے