بلاول بھٹو کے مظفرآباد کی فکر سے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا خوشی سے نہال

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے وزیراعظم عمران خان کے مخالف بیان کے بعد بھارتی میڈیا خوشی سے نہال ہوگیا

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے ہمیں سرینگر کی بجائے مظفر آباد کی فکر ہے، اس سے قبل ہماری پالیسی سرینگر کو لینے کی ہوتی تھی، عمران خان نے پاکستان میں جمہوریت کا قتل کردیاہے، اب ہمیں مظفر آباد بچانے کی فکر ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان کو بھارتی میڈیا نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا

https://twitter.com/ANI/status/1166316720635576321?s=20

بھارتی میڈیا کا بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد کہنا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعت کے راہنما بلاول بھٹو نے حالات کی صحیح عکاسی کی ہے کہ پاکستان کو اب سرینگر کی بجائے مظفرآباد کی حفاظت کی فکر کرنی چاہیے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا بیان اور بھارتی میڈیا کا اس پر پروپیگنڈہ ٹاپ ٹرینڈ بن چکاہے

https://twitter.com/IndiaToday/status/1166290344838754304?s=20

اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں حکومت مخالف بیان دیے چکے ہیں جس کو بھارتی میڈیا نے ہاتھوں ہاتھ لیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں