لاہور: آئی جی پنجاب ان ایکشن، پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکتیں ہونے پر افسران کی شامت آگئی
ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کو عہدے سے معطل کر دیاگیا، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویثرن کو بھی ہٹا دیا گیا
ڈی پی اور رحیم یار خان عمر سلامت کو ذہنی معذور ملزم صلاح الدین کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ ایس پی انویسٹٰی کینٹ عاصم افتخارکو تھانہ شمالی چھائونی پولیس کی تحویل میں ملزم کی ہلاکت کے کیس میں عہدے سے ہٹایا گیا
تین روز قبل تھانہ شمالی چھائونی پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت ہوئی تھی
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی انوسٹی گیشن عاصم افتخار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا