لاہور: شالیمار کے علاقے میں 10سالہ معصوم بچے کے اغواء کا ڈراپ سین
پولیس نے مغوی بچے حمزہ کو راولپنڈی سے بازیاب کروا لیا، سگا باپ ہی اغواء کار نکلا
ملزم محمدطارق گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے ہی بچے کو اغواء کر کے راولپنڈی لے گیا تھا
ملزم نے بچے کو کئی روز تک مسجدوں اور سرائے وغیرہ میں رکھا
بچے کی والدہ نے تھانہ شالیمار میں بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھاتھا
انچارج انویسٹی گیشن شالیمار قیصرعزیزنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مغوی کو بازیاب کروایا
پولیس ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم محمد طارق کوٹریس کر کے گرفتار کیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے