راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال پر آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنےکے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعیادہ کیا گیا
کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا شرمناک قبضہ قانونی قرار دینے کی حمایت کبھی نہیں کی جس کی اب آرٹیکل ۳۷۰ اور ۳۵ اے کے ختم کرکے کی جارہی ہے
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اعیادہ کیا کہ پاکستانی آرمی کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے ساتھ اور شانہ بشانہ کھڑی ہے،
پاکستان آرمی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلیے تیار اور آخری حد تک جائے گی