کوئٹہ: کشمیر میں جاری صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گرد ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سرگرم ہوگئے
کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں ایک مسجد میں ہوا ہے
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے