اینٹی کرپشن اسٹیبلمشمنٹ نے 90 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی زمین واگزار کروالی

لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 90 کروڑ روپے سے زائد  کی 8 ہزار کنال سے زائد  سرکاری زمین  ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اینٹی کرپشن  کا قبضہ مافیا  کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری ہے

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن  محمد گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پراینٹی کرپشن  نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے  1186 کنال  سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی ، محکمہ نہر پنجاب کی زمین 2002 سے ناجائز قبضے میں تھی، واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے بنتی ہے

اینٹی کرپشن  نے تحصیل دیپالپور ضلع وکاڑہ  میں کاروائی کرتے ہوئے 7  کروڑ 40  لاکھ روپے سے زائد مالیت کی  506 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی،

اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن  نے  یزمان میں ایک کارروائی کے دوران  6250 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جس کی مالیت تقریبا 30  کروڑ روپے سے زائد ہے

اینٹی کرپشن ویجیلینس سیل  نے شاہدرہ لاہور میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمود کے ناجائز قبضے سے 150 کنال  سرکاری اراضی واگزار کروائی،  سابق لیگی ایم پی اے سے واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت بیس کروڑ روپے سے زائد ہے

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے لاہور،  ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ریجن  میں ناجائز قابضین  سے واگزار کروائی گئی 8 ہزار کنال سے زائد سرکاری زمین  کی مالیت تقریبا 90 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے

ضلعی حکومت اور پولیس کی مدد سے واگزار  کروائی گئی سرکاری زمین کا قبضہ متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام ریجنل افسران کو  قبضہ مافیا کے  خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں