اسلام آباد: موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم ترین پیشرفت، پاکستان 5G ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا
جنوب مشرقی ایشیا میں ٹیکنالوجی کے انقلاب کے لیے نئی راہیں کھل گئیں
پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو 5G ٹیکنالوجی کا تجربہ کرچکے ہیں
جلد ہی ملک بھر میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا جائے گا
5G نیٹ ورک موجودہ انٹرنیٹ کنیکشن سے سو گنا زیادہ تیز ہوگا
جبکہ براڈ بینڈ کنیکشن سے دس گنا تیز ہوگا
اس کے ہوم روٹر کی رفتار چار جی بی فی سیکنڈ ہونے کا امکان ہے
پچاس جی بی کی فائل ڈاونلوڈ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دومنٹ کا وقت درکار ہوگا
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گزشتہ ماہ 5G سروس کے اجراء کیلیے درخواستیں طلب کی تھِیں