• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم

انسانی بافتوں اور رگوں کے ساتھ دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ دل تیار

admin_qalam by admin_qalam
اپریل 20, 2019
in صحت و تعلیم
0 0
0
اسرائیلی ماہرین نے چیری کی جسامت کا ایک ننھا منا دل بنایا ہے جس کے اندر انسانی بافتیں، خلیات اور رگوں کے ساتھ ساتھ خانے اور والو بھی بنائے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی ماہرین نے چیری کی جسامت کا ایک ننھا منا دل بنایا ہے جس کے اندر انسانی بافتیں، خلیات اور رگوں کے ساتھ ساتھ خانے اور والو بھی بنائے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

تل ابيب: اسرائیلی سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا ہوا ایک چھوٹا سا دل بنایا ہے جس میں انسانی بافتیں (ٹشوز) اور خون کی رگیں موجود ہیں۔ اسے ماہرین نے ایک اہم کارنامہ قرار دیا ہے۔

اس کارنامے کے باوجود انسان تو کیا جانوروں میں بھی تھری ڈی پرنٹڈ دل کی منزل ابھی بہت دور ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے جو دل بنایا ہے وہ انسانی تو ضرور ہے لیکن اس کی جسامت ایک چھوٹے خرگوش کے دل جیسی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ دل کے اہم حصے اور رگیں بھی پرنٹر سے چھاپ کر متاثرہ مریضوں میں منتقل کی جاسکیں گی۔

پروفیسر تل دویر نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے دل کے خلیات(سیلز)، خون کی رگیں، والو اور خانے تیار کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ماضی میں صرف دل کی ساختیں بنائی گئی تھیں اور ان کی اندرونی باریکیوں کو تیار نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن مریضوں کے لیے اس ٹیکنالوجی کی عملی تعبیر ابھی بہت دور ہے اور اس پیشرفت کو تو پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دل کی جسامت چیری جتنی ہے اور اس کی تفصیلات ایڈوانسڈ سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔ اس دل کے خلیات سکڑتو سکتےہیں لیکن پمپ نہیں کرسکتے تاہم سائنسدانوں نے کہا کہ ایک سال میں وہ جانوروں میں ان کی منتقلی کے قابل ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر تل دویر نے بتایا کہ اگلے دس برس میں دنیا کے جدید ترین ہسپتالوں میں انسانی اعضا پرنٹر سے چھاپے جائیں گے اور انہیں منتقل بھی کیا جاسکے گا۔ ان کے مطابق دل کی بیماریاں دنیا بھر میں عام ہیں اور سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بن رہی ہیں۔ ایک تو دل کے عطیات کم ہیں اور دوم منتقلی کے بعد جسم انہیں مسترد کردیتا ہے ۔ اسی وجہ سے انسانی چکنائیوں سے خاص سیاہی بنائی گئی ہے جس سے تھری ڈی قلب بنایا گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کو کھینچنے کا عملی مظاہرہ

Next Post

پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

admin_qalam

admin_qalam

Next Post

پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading