لاہور( کامرس ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے 555روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 383روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔