لاہور:
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ایک نئی مشکل میں پھنس گئیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان کے ایک حالیہ سوشل میڈیا بیان پر انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماریہ بی کے بیان پر ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیزائنر کے کلمات سے کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم ایجنسی نے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کا ذکر کیا تھا اور اس پر حکومتی ایکشن کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب یہ معاملہ قانونی کارروائی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔









