لاہور:
رائیونڈ کے علاقے میں پھل فروش نے معمولی جھگڑے پر دو بھائیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق جھگڑا پھلوں کے ریٹ کے تنازع پر ہوا تھا جس کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط مقدمہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جا سکے۔ انہوں نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔









