• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل

ٹرمپ کے ٹیرف: معیشت کو سہارا یا بربادی کا نسخہ؟

News Editor by News Editor
مارچ 7, 2025
in انٹرنیشنل, تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

تحریر : کاشف جاوید
یہ تو بھئی ٹرمپ صاحب نے کمال ہی کر دیا! اب جو ہے، وہ ہر طرف ٹیرف ہی ٹیرف نظر آ رہے ہیں۔ خاص طور پر کینیڈا، میکسیکو اور باقی بچارے ممالک پر، جو پہلے ہی امریکی معیشت کی راہ میں کوئی کانٹے نہیں تھے، لیکن اب انہیں باقاعدہ کانٹے بنا دیا گیا ہے۔

اب کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ بھئی یہ "ٹیرف” ہوتا کیا ہے؟ تو سیدھی سی بات ہے، ایک قسم کا ٹیکس ہے جو دوسرے ملک سے آنے والی چیزوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ مقامی چیزیں زیادہ بکی، اور باہر والوں کو ناک میں دم آ جائے۔ ٹرمپ صاحب کو شاید لگا ہوگا کہ اس سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا، روزگار بڑھے گا، اور "میڈ اِن یو ایس اے” کی بہار آ جائے گی۔ لیکن حضور! دنیا میں معیشت کا پہیہ ایسے نہیں چلتا جیسے آپ کے ریئلٹی شو میں ہوتا تھا کہ جو مرضی فیصلہ کر لیا اور سب واہ واہ کرنے لگے۔

یہاں مسئلہ یہ ہے کہ جب امریکہ دوسرے ملکوں پر ٹیرف لگائے گا، تو وہ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ فوراً بدلہ لیں گے۔ میکسیکو کہے گا، "اچھا جناب! آپ ہماری چیزوں پر ٹیکس لگائیں گے؟ تو لیجیے، ہم بھی آپ کی گاڑیوں پر ایسا ٹیکس لگائیں گے کہ فورڈ والوں کی نیندیں اڑ جائیں!” کینیڈا بھی سوچے گا، "ابے بھائی! تم ہمارے اسٹیل پر ٹیرف لگاؤ گے؟ ہم بھی تمہاری دودھ کی بوتل پر ٹیکس لگا دیں گے، دیکھتے ہیں کیسے ناشتے میں کارن فلیکس کھاتے ہو!”

یہ سارا سلسلہ ایسے ہی بڑھتا جائے گا، اور ایک وقت آئے گا جب ہر ملک دوسرے ملک کی چیزوں پر ٹیکس لگاتا پھرے گا، اور عوام مہنگائی سے تنگ آ کر ہاتھ جوڑ کر کہیں گے، "حضور! بس کر دیجیے، ہمیں ویسے ہی معیشت نے مار دیا ہے!” لیکن سیاست دانوں کو ان باتوں کی کب فکر ہوتی ہے؟ ان کا کام تو صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ اگلی تقریر میں کس نعرے پر زیادہ تالیاں بجیں گی۔

تو کل ملا کہ یہ ٹیرف ویرِف لگا کر دنیا کا کاروبار بہتر نہیں، بلکہ بدتر ہوگا۔ امریکہ چاہتا تھا کہ باقی دنیا اس کے ہاتھ پر بیعت کر لے، لیکن اب لگتا ہے کہ باقی دنیا نے بھی قسم کھا لی ہے کہ "ہم بھی دیکھتے ہیں، کون کسے زیادہ تنگ کر سکتا ہے!” نتیجہ؟ مہنگائی بڑھے گی، کاروبار برباد ہوں گے، اور آخر میں سیاستدان ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا کر چین کی نیند سو جائیں گے، جبکہ عوام یہی سوچتی رہے گی کہ یہ سب آخر ہوا کیا!
نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے”قلم کلب”کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تجارتی_جنگٹرمپ_کی_پالیسیٹیرف_کا_طوفانزنس_تباہیعوام_پریشانمعاشی_جنگمعیشت_کا_نقصانمہنگائی_کا_طوفان
Previous Post

فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے پر وفاق سے جواب طلب

Next Post

چینی صدر کا عسکری ترقی کے پانچ سالہ منصوبے کو کامیاب بنانے پر زور

News Editor

News Editor

Next Post
شی جن پھنگ

چینی صدر کا عسکری ترقی کے پانچ سالہ منصوبے کو کامیاب بنانے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading