• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہے،وزیراعظم

News Editor by News Editor
جولائی 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

تورغر (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا،کے پی پاکستان کا ایک خوبصورت ترین صوبہ ہے،

تربیلا ڈیم کیلئے یہاں کے لوگوں نے اپنی زمینیں دے دیں، خوشی ہے یہاں کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،کہ آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا پہلا اسٹیپ مکمل ہوگیا ہے، 12جولائی کو آئی ایم ایف کے ساتھ بورڈ کی میٹنگ ہے، اند ر اور باہر بیٹھے کچھ مخالفین ملک کے دیوالیہ کیلئے دعائیں کررہے تھے، پوری دنیا میں سویڈن واقعہ پر پرامن احتجاج ہورہے ہیں، اس حرکت کی مذمت کرنا ہمارا حق ہے، ہم پوری دنیا کو بتائیں گے قرآن کی بے حرمتی ہمیں برداشت نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں سمیت تورغر بونیر آر سی سی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر)صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سنگ بنیاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں سے اس پورے علاقے میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں، نواز شریف نےاپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے ، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اور وہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے ، بجٹ میں منصوبوں کیلئےرقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی۔

وزیراعظم کوبونیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بونیر اور تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے اور معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے ۔

بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا، کے پی پاکستان کا ایک خوبصورت ترین صوبہ ہے، تربیلا ڈیم کیلئے یہاں کے لوگوں نے اپنی زمینیں دے دیں، خوشی ہے یہاں کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، بدقسمتی سے ہم نے اپنے شہیدوں اور بزرگوں کا احترام نہ کیا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا پہلا اسٹیپ مکمل ہوگیا ہے، 12جولائی کو آئی ایم ایف کے ساتھ بورڈ کی میٹنگ ہے، اند ر اور باہر بیٹھے کچھ مخالفین ملک کے دیوالیہ کیلئے دعائیں کررہے تھے، چائنہ ،سعودی عرب،یواے ای کا شکر گزار ہوں اسحاق ڈار اور ان کی معاشی ٹیم اور پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ ہم دوسروں کو قرض دیں گے،قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سوئیڈن واقعے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں سویڈن واقعہ پر پرامن احتجاج ہورہے ہیں، اس حرکت کی مذمت کرنا ہمارا حق ہے، ہم پوری دنیا کو بتائیں گے قرآن کی بے حرمتی ہمیں برداشت نہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفکے پیمٹھائیمعاہدہوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Next Post

پنجاب کی جیلوں میں بیکریاں بنانے، مختلف کورسز کرانے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب کی جیلوں

پنجاب کی جیلوں میں بیکریاں بنانے، مختلف کورسز کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading