اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات پر کئی بار مقف تبدیل کرچکے، اس حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک 9 مئی کے بدترین حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا یہ رویہ ملک کو کسی نئے سانحے سے دوچار کریگا۔









