اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں 9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا۔
جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج قوم اپنے ہیروز اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔میں 9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے خطرناک تھے۔









