علیمہ خان

9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور میں عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅ ں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ ن کے دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینرز جلانے سمیت 9 مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅ ں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس پر ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، وکیل نے مقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں گئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں