اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومئی دو ہزاراٹھارہ سے قبل تیارکی گئی سازش کا نکتہ عروج تھا،اسی سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے ان کوکہا گیا کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرو۔ وزیردفاع نے اعتراف کیا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ معاشی میدان میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرنیوالوں کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے خلوص سے معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی،حکومتی معاشی اقدامات کے ثمرات آیندہ سالوں میں سامنے آئیں گے۔









