• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

9مئی کو عمران خان نے 190ملین پائونڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کیلئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،احسن اقبال

News Editor by News Editor
مئی 27, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا،

9مئی کو عمران خان نے 190ملین پائونڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کے لئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،یہ وہ کرپشن کیس ہے جس میں عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ سے رقم منگوائی،عمران خان نے ایک سال تک آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں،احتجاج بھی کئے، لانگ مارچ بھی، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا،جب 9مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پاکستان کا آئین واضح ہے کہ عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیس ملٹری کورٹس میں چلے گا،عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے،ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا۔

ہفتہ کو غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا توواشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں دہشت گردی کی سرگرمیاں ہوئیں،اسی طرح عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ہزاروں لوگ گرفتار ہوئے، انہیں سزا ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال تک آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، احتجاج بھی کئے، لانگ مارچ بھی، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا،جب 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے، ان جماعتوں کی حقیقی سیاسی تاریخ ہے، ان سیاسی جماعتوں نے ماضی میں بھی مارشل لاکی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے لئے اتحادی جماعتوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ عمران خان اور اس کے فالورز نے حساس ملٹری تنصیبات پر حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح ہے کہ عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیس ملٹری کورٹس میں چلے گا، اسی طرح اگر کوئی جرم کرتا ہے یا کسی سول ادارے کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کا کیس سول کورٹ میں چلے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہاں کوئی مارشل لانہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،اگر کسی کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے تو اس پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال سے زائد عرصہ تک حکومت کے خلاف احتجاج کئے، اس دوران ان کے کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا گیا،ہم جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کو عمران خان نے 190 ملین پائونڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کے لئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،یہ وہ کرپشن کیس ہے جس میں عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ سے رقم منگوائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے چیریٹی کی رقم بھی سیاست کے لئے استعمال کی،عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے،ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا، ہم نے کیسوں سے بچنے کے لئے کبھی سڑکوں پر احتجاج نہیں کئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا لیکن ہم نے کبھی تشدد کو ہوا نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین انرجی، ایجوکیشن، ہیلتھ کے شعبوں کو ترقی دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 190ملین پائونڈ9مئیاحسن اقبالعمران خانکرپشن کیس
Previous Post

جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ ،جلائو گھیرائو کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Next Post

مولانا فضل الرحمان لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

News Editor

News Editor

Next Post
مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading