• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار

8 سے 9 ماہ کیلئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ،قرض ری پروفائل کرانا پڑے گا’ماہر ین معاشیات

News Editor by News Editor
جولائی 5, 2023
in کاروبار
0 0
0

لاہور(کامرس ڈیسک)معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے پر 8 سے 9 ماہ کے لیے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے مگر اس کے بعد نیا پروگرام آئے اور قرض ری پروفائل کرانا پڑے گا۔

ماہر معاشیات محمد سہیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 9 ماہ کا پروگرام دیا ہے۔

اس معاہدے سے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کا فقدان تھا وہ کسی حد تک کم ہو گیا ہے لیکن اس کے بعد نیا پروگرام آئے گا اور آئی ایم ایف کی شرط ہوگی کہ قرض ری پروفائل کرایا جائے یہی شرائط گھانا اور سری لنکا پر لگائی گئی ہیں۔ پاکستان کا قرضہ زیادہ ہے لیکن بہت زیادہ نہیں ہے۔

2016 سے 2022 تک ڈالرز میں بہت زیادہ شارٹ ٹرم قرضے لیے گئے۔ ہمیں اگلے سال 20 بلین ڈالر اور آئندہ تین سالوں میں 75 بلین ڈالر قرض واپس کرنا ہے۔ ان میں 13 سے 14 بلین ڈالر سالانہ قرض سعودی عرب اور چین کا ہے اگر حکومت عقلمندی سے کام لے تو ہر سال ان ممالک سے قرض رول بیک کرانے کے بجائے 5 سال کے لیے کرا لے جس سے ہمارے قرض کی سالانہ ادائیگی 7 سے 8 بلین ڈالر رہ جائے گی، اس کے ساتھ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کر دے تو مشکلات پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

محمد سہیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے اس 9 ماہ کے پروگرام میں تین بلین ڈالر تین مراحل میں آنے ہیں پہلے مرحلے میں 1.1 بلین ڈالر تو 12 جولائی تک با آسانی آجائیں گے باقی دو اقساط کے لیے دیکھنا ہوگا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کس حد تک پوری کرتی ہے ،آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر آنے کے بعد سعودی عرب، یو اے ای اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے بھی اگست تک 12 سے 13 بلین ڈالرز آجائیں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر اور معاشی ماہر شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے مجبوری اور ضروری ہے، پاکستان آج بھی اپنے قرضہ جات کی ادائیگی کے قابل نہیں ہے اور اسے قرضوں کی ری پروفائلنگ کرنا پڑے گی، 2023 سے 2027 تک پاکستان کو ادائیگیوں کا مسئلہ ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اس وقت تک رہے گا جب تک قرضوں کی ری پروفائلنگ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تعلقات اچھے رہے تو پاکستان ری پروفائلنگ کرا لے گا اور اگر ناکام رہا تو کوئی طاقت ڈیفالٹ ہونے سے نہیں بچا سکے گی۔

پاکستان میں مسئلہ اصلاحات نہیں بلکہ بنیادی معیشت کی سمت کو بہتر کرنا ہے۔ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں ، پروگرام کیلئے حکومت کو کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ منظور ہوجائے گا،مسئلہ یہ ہے شرائط پر عمل کیسے ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں۔معاہدے سے تاخیر سے زیادہ نقصان معیشت کو ہوا، آئی ایم ایف ڈیل پہلے ہوجاتی تو بہت سے نقصانات نہ ہوتے،وقت زیادہ لگا،نقصان یہ ہوا کہ آپ کو تمام شرائط ماننی پڑ گئیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ڈیفالٹکامرس ڈیسک
Previous Post

بابر اعظم کا مسلمانوں سے حج کے فریضے کو جوانی میں ادا کر نے پر زور

Next Post

فیصل آباد، رواں سال 17 لاکھ 35 ہزار ہیکٹر رقبہ پر آم کی کاشت سے پیداوار 17 لاکھ 52 ہزار ٹن سے بھی تجاوزکرگئی

News Editor

News Editor

Next Post
آم کی کاشت س

فیصل آباد، رواں سال 17 لاکھ 35 ہزار ہیکٹر رقبہ پر آم کی کاشت سے پیداوار 17 لاکھ 52 ہزار ٹن سے بھی تجاوزکرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading