لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں،
سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیا کہ 11ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 30فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے،حماد اظہرکا کہنا تھا کہ 75سالہ تاریخ میں قرض 70فیصد بڑھا اور صرف 11ماہ میں 30فیصد بڑھ گیاہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اندورنی اور بیرونی قرضہ صرف 11ماہ میں 23فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔