• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

75برسوں سے حکمرانوں نے اللہ کے نظام سے بے وفائی ،امریکہ کی تابعداری کی ہے’ سراج الحق

News Editor by News Editor
جولائی 1, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 75برسوں سے حکمرانوں نے اللہ کے نظام سے بے وفائی اور امریکا کی تابعداری کی ہے،

ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کی غلامی میں دے دیا گیا ہے، وزیراعظم قوم کو خوش خبری سنا رہے ہیں کہ 24گھنٹوں میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ہو جائے گا، یہ پاکستان کو مزید قرضوں کے شکنجے میں جکڑنے کا اعلان ہے، پاکستان قرضوں کی دلدل میں میں دھنس گیا ہے، یہاں کے حالات دیکھ کر لوگ بھاگ رہے ہیں۔

منصورہ میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بیک وقت معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے علاوہ ادارے آپس میں دست و گریبان و بجنگ ہیں اور پاکستان کے ان بحرانوں کی وجہ سے غریب اور عام پاکستانی کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا ہے، بچوں کو پڑھانا، کھلانا، علاج کرانا مشکل ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جس کو بھی موقع ملا وہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں سیکڑوں پاکستانی نوجوان کی یونان کے ساحل پر لاشیں پڑی تھیں، لیکن حکومت نے اب تک قوم کے سامنے صحیح صورت حال نہیں رکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو جس نعرے کی بنیاد پر حاصل کیا اس کے ساتھ وفا نہیں کی، جس نظریے کی بنیاد پر اللہ نے یہ نعمت دی، حکمرانوں نے اس نظریے سے بے وفائی کی۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں غربت ناچ رہی ہے، ان کی بداعمالیوں سے پاکستان مشکلات سے دوچار ہے۔ حکمران جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا کوئی علاج نہیں ہے۔امیر جماعت نے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہی ترقی کا راستہ ہے؟

حکمران قرضے لے کر خود کھا گئے اور ملک کی یہ حالت ہو گئی ہے۔ ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم اپنے پائوں پرکھڑے ہوں، اپنے وسائل کا صحیح استعمال کریں، ملک میں کرپشن کا خاتمہ کریں، قانون کی بالادستی قائم کریں، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں، ملک میں ان لوگوں کا احتساب کریںجنھوں نے پاکستان کو لوٹ کر پیسہ بیرون ملکوں میں چھپا کے رکھا ہے،

دوفیصد لوگوں نے سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، 7کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، 3کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانے اور صنعتیں بند ہیں، ان مشکلات سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے یہاں عدل و انصاف کا نظام ہو۔

اس وقت ملک میں افراد اور خاندانوں کی حکمرانی ہے اور چند لوگوں کی من مانی کے فیصلے ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم ہو، لوگوں کے بشری حقوق محفوظ ہوں، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایک قوم بنیں گے تو ناقابل تسخیر رہیں گے، ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 75برسوںاللہ کے نظامحکمرانوںسراج الحق
Previous Post

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے،' شہباز شریف

Next Post

پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج بند

News Editor

News Editor

Next Post
صحت کارڈ

پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading