اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے کہا کہ 74سال میں پہلی بارروس سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچا ، روس سے تیل آنے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،
روس سے برآمد شدہ تیل سے عوام مستفید ہوں گے ، کہا گیا کہ گزشتہ حکومت امریکہ نے گرائی ،وہ اس لئے گرائی کیونکہ ہم روس سے سستا تیل لائے ، اب تیل ملک میں آگیا ، سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکہ کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا ، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر ے گا ،
منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری ہر پالیسی کا محورپاکستان کی ترقی ہے ، ملکی گیس کے گرد شی قرضے کو صفر کردیا ہے ، چار دن قبل ترکمانستان سے گیس معاہدہ کیا گیا ، ہماری جگہ آپ کرلیتے ، گزشتہ چار سال میں پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ معاہدہ کیا؟
امریکہ میں گرین ہائیڈروجن ملک میں لانے کی بات کہی ، ایک تہائی گیس پاکستان میں لائیں گے ، تاکہ ملک کو ترقی میں اضافہ ہوسکے ، کیا ہم امریکی کیمپ میں ہیں؟ کیسی عجیب وغریب بات ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کو آگے بڑھانے کیلئے کوئی معاہدہ کریں ، تو گزشتہ حکومت ہمیں امریکی کیمپ میں رہنے کا گمان رکھتی ہے ، ہم صرف پاکستان کے کیمپ میں ہیں ہم نے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ٹیرف مقرر کئے ہیں ِ روس سے ہم نے ایک لاکھ ٹن تیل خریدا ہے ،
روس سے تیل آنے کے بعد قیمتیں بتدریج کم ہونگی ، انہوں نے کہا کہ ہم روس سے بات کرکے آئے ہیں ، روسی سفیر نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت سے قبل متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی ، ہم نے بین الاقوامی سطح میں کہا کہی اگر انہیں پاکستان کے دیوالیہ ہونے میں شک ہے تو سرکاری کمپنیاں آپ کے ساتھ کو انوسٹ کرینگی ، ہم آپ کے ساتھ 50سے 70فیصد ڈی لسٹ کرسکتے ہیں، گزشتہ چار سال کی نسبت ایک سال میں ہم نے تمام منصوبے عوام کے سامنے رکھ دیئے ، آج بھی وہی رونا دھونا ہے ۔
مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان بھاڑ میں جائے ، ہم کریڈٹ میں پاکستان کو جیتے ، وہ تم کریڈٹ لے لو ، کیا مسئلہ ہے؟ کام ہونے دو ۔ لوگوں کو سہولیات ملنے د۔´ اپنی ناک سے ایک انچ آگے دکھ لو ، وہ ایک میٹر بھی آگے دیکھنا چاہتے ، انہی وجوہات کی بنا پر پاکستان ان مشکلات کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کوئی پالیسی ملک میں نہیں لاپائے ، اور نہ ہی کوئی انوسٹ ملک میں کی گئی ۔









