لاہور( کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی کی دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والوں سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا،،، گرفتار ملزمان میں کالعدم القائدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے،،، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فاروق شاہ ، سیف اللہ ، سید شاہ زیب ، احمد خان ، اسرار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے،، سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پانچ سو چار کومبنگ آپریشنز میں اکیس ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا،،،ایک سو ترپن مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائیوں کے دوران سڑسٹھ بازیابیاں بھی کی گئی۔