• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
سفارتخانہ

7 سال کی بندش کے بعد ایران کا سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کل دوبارہ کھولنے کا اعلان

News Editor by News Editor
جون 6, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

تہران /ریاض (انٹرنیشنل نیوز)ایران سات سال کی بندش کے بعد (آج)6 جون منگل کوسعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا ۔

غیر ملکی میڈیلاکے مطابق ایران اور سفارتی ذرائع کی جانب سے اس اعلان کے بعد مارچ میں چینی ثالثی میں طے پانے والے اعلان کردہ معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب تہران میں اس کے سفارت خانے اور شمال مغربی شہر مشہد میں قونصل خانے پر اس وقت حملے کیے گئے تھے جب ریاض کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کو دی گئی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

سعودی حکام کی جانب سے بے دخل کیا گیا ایران کا سفارتی مشن علی رضا عنایتی کی قیادت میں واپس آئے گا، علی رضا عنایتی اس سے قبل کویت میں ایرانی سفیر رہ چکے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے ریاض میں سفارتی ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیان کی تصدیق کردی۔ناصر کنانی نے کہا کہ ریاض میں ایران کا سفارت خانہ، جدہ میں قونصل خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اس کا نمائندہ دفتر منگل اور بدھ کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

قبل ازیں سفارتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ افتتاحی تقریب منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر کی موجودگی میں ہوگی۔سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا۔ایرانی میڈیا نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو اسلامی جمہوریہ کا سعودی عرب میں نامزد کردہ سفیر بتایا تھا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نامزد سفیر اس سے قبل وزیر خارجہ کے معاون اور وزارت خارجہ میں خلیجی امور کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

کئی برس کے اختلاف اور باہمی کشیدگی کے بعد 10 مارچ کو مشرق وسطیٰ کے 2 اہم ممالک نے چین میں حیرت انگیز مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس وقت سے سعودی عرب نے ایران کے اتحادی شام کے ساتھ بھی تعلقات بحال کیے ہیں اور یمن میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں جب کہ اس سے قبل اس نے برسوں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں فوجی اتحاد کی قیادت کی ہے۔

ایران اور سعودی عرب دونوں تعلقات کی حالیہ بحالی سے قبل برسوں تک مشرق وسطیٰ کے تنازعات کا شکار علاقوں میں مخالف فریقوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزسفارتخانہ
Previous Post

بھارتی کوششیں ایک بار پھر ناکام، سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

Next Post

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان

News Editor

News Editor

Next Post
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5877

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading