آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹرز کی ترقیوں کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 62 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔
دوران اجلاس پنجاب بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 237 انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔
پروموشن بورڈ نے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی ۔
ترقی پانے والے انسپکٹرز میں سید حامد حسن ، عمران سعید ، ظہیر احمد ، محمد اصغر اور امجد مجید شامل ۔
تنویر احمد، محمد امین ، اسد امین، محمد سعید اور منور احمد سمیت افسران کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والوں میں اینٹی کرپشن میں خدمات سر انجام دینے والے 07 انسپکٹرز بھی شامل ۔
ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد ۔
محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور
پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں ۔ آئی جی پنجاب
پروموشن بورڈ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن سلیم صاحب اور سیکشن آفیسر پولیس تھری طاہر صاحب نے بھی شرکت کی۔