تل ابیب (انٹرنیشنل نیوز) اسرائیل میں 500 دن سے قید کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو اسرائیلی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تصاویر میں ڈائریکٹر غزہ اسپتال ڈاکٹر حسام انتہائی کمزور دکھائی دیے، عدالتی سماعت میں وہ ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔
اسرائیلی حکام نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کا حماس سے تعلق ہے، جس پر ڈاکٹر کے فلسطینی وکیل نے کہا کہ اسرائیلی حکام اب تک حماس سے تعلق کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔فزیشنز فار ہیومن رائٹس اسرائیل کی جانب کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ بغیر فردِ جرم کے 500 دن سے قید ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قید کے دوران ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کا وزن 40 کلو کم ہوا، ان کو سماعت کے دوران ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی سو فلسطینی ڈاکٹرز صرف الزامات کی بنیاد پر اسرائیلی جیلوں میں ہیں، قید فلسطینی ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔متعدد فلسطینی اور کچھ اسرائیلی تنظیموں نے بھی فلسطینی ڈاکٹرز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔