شفیع جان

5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک شروع کی جارہی ہے،شفیع جان کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو 3 سال مکمل ہونے پر 5 اگست سے ان کی رہائی کے لئے ایک نئی اور بھرپور تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہےانھوں نے بتایا کہ اس نئی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے تمام حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے باقاعدہ رابطہ اور بات چیت کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی عدم موجودگی اور احتجاجی پالیسی پر وضاحت کرتے ہوئے شفیع جان نے بتایا کہ دو ہفتے قبل علیمہ خانم نے خود واضح کر دیا تھا کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کی اسی ہدایت کے بعد سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے ہیں۔نورین نیازی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ بیان ان کا ذاتی خیال اور موقف تھا، اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اظہار اڈیالہ جیل کے باہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں