ناروے( زنیر چوہدری) ریسورس سنٹر فار نارویجین پاکستانی وویمن کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریب اوسلومیں فروست دایمکمانس لائیبریری میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر پاکستان اور ناروے کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ تنظیم کی صدرمینا جی نے اپنی آواز میں ان کا ترجمہ بھی پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں نارویجین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی سے کمیونٹی اینڈ ویلفیئر کونسلر آصف حمید کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہماری عملی زندگی میں ایک رول ماڈل کی حثیت سے ہمیشہ موجود رہیں گے اور پاکستان کے لیے ہم ان کی خدمات کا بدلہ ہم ایک اچھا پاکستانی بن کر دے سکتے ہیں
تقریب میں پاکستان ایمبیسی سے نائب سفیر محترمہ ڈاکٹر رابیل سومرو اور پاکستان سے آئے سینئر صحافی امیرعباس نے خصوصی شرکت کی تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا کیا۔