احمدیار(کامرس ڈیسک)قومی بچت کے زیراہتمام40000 روپے اور25000 مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج سوموار کو ہوگی.
40 ہزارروپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ میں ہوگی جس کاپہلا انعام 8کروڑ روپے دوسرا انعام 3کروڑ روپے کے تین انعامات تیسرا انعام پانچ لاکھ روپے کے1696 کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہونگے .
جبکہ 25ہزارروپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی سیالکوٹ میںہوگی جس کا پہلاانعام تین کروڑ روپے ،دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین انعامات اورتیسرا انعام تین لاکھ روپے کے1696 کامیاب افراد میں تقسیم کیے جائیںگے۔