پروموشن بورڈ میں819 سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے،
آئی جی پنجاب کی قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کی منظوری ۔
لاہور کے 31،بہاولپور ریجن کے 61 ، ڈی جی خان 20، فیصل آباد 28، گوجرانوالہ کے 42 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
گجرات کے 23، ملتان 18 ، راولپنڈی 33، ساہیوال 9 ،سرگودھا 56، شیخوپورہ کے 30 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اس سے قبل 1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن دے چکے ۔
351 انسپکٹرز کے اضافے سے چار ماہ میں انسپکٹر رینک پر ہونے والی پروموشنز کی مجموعی تعداد 1385 ہو گئی ۔