ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال پر پہلی بار اظہارِ خیال کرتے ہوئے فلم 3 ایڈیٹس سے متعلق ایک دیرینہ غلط فہمی بھی دور کر دی۔
عامر خان نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں فلم لگان کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلم 3 ایڈیٹس میں میرا کردار رنچھوڑ داس سونم وانگ چک کی شخصیت پر مبنی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جب فلم بنائی جا رہی تھی، اس وقت نہ میں اور نہ ہی فلم کے مصنفین راجو ہیرانی اور ابھیجیت جوشی سونم وانگ چک کو جانتے تھے۔
عامر خان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ رنچھوڑ داس کا کردار سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔عامر خان نے کہا کہ سونم وانگ چک جو کام کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام ہے اور ان کی خدمات کی قدر کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ ان کا تعلق فلم کے کسی کردار سے جوڑا جائے۔