اسلام آباد(کورٹ نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، رﺅف حسن سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، رﺅف حسن، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عمیر نیازی، تیمور جھگڑا، علی زمان، عبدالطیف و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، ترنول اور کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔