اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے 26ترمیم کی مخالفت کی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے،ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔
جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں، (آج)ہفتہ کوہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے،ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں، مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ن نکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے،ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔